نیویارک ، حادثے میں 3پاکستانی جاں بحق

July 01, 2020

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا کے مشہور نیاگرا آبشار سے نیویارک کے علاقے بروکلین واپس آتے ہوئے خوفناک کار حادثے میںموت کا شکار 3پاکستانیوں کی نماز جنازہ آج (بدھ کو) بروکلین کی مکی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ویک اینڈ پر سیر و تفریح سے واپس آتے ہوئے سکندر سلطان ، چوہدری ناصر اور محمد نذیر کی کار سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی جس میں دو امریکی سوار تھے اور دونوں امریکی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔