سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےسماجی فاصلے کی مانیٹرنگ

July 01, 2020


ایکواڈور میں سماجی فاصلے کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔

ملک بھر میں کیمروں کے ذریعے مارکیٹوں میں لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ فاصلہ کم ہونے کی صورت میں آڈیو کے ذریعے خبردار کیا جاتا ہے۔

ایکواڈور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اب تک یہ وائرس 4 ہزار 500 سے زیادہ جانیں لے گیا ہے۔