طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، عثمان بزدار

July 01, 2020

طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور سی سی پی او لاہور کو واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ ہراساں کی گئی طالبات کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جیو نیوز نےگزشتہ روز لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کے ایک نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کی خبر دی تھی ۔