ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق

July 01, 2020

ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 تارکین وطن جاں بحق ہوگئے جبکہ گیارہ کو بچا لیا گیا، ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترک حکام کے مطابق ترکی کے مشرقی صوبے وین کی جھیل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کشتی میں سوار چھ تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ کو بچا لیا گیا۔

کشتی میں پاکستانی، افغانی اور ایرانیوں سمیت تقریباً ساٹھ تارکین وطن سوار تھے، باقی کی تلاش جاری ہے۔