جنوبی افریقا کا ’تھری ٹیم کرکٹ‘ شروع کرنے کا اعلان

July 01, 2020

جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے نئے فارمیٹ ’تھری ٹیم کرکٹ‘ کو 18 جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ میچ میں ایک ساتھ تین ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے تجرباتی 3 ٹیم کرکٹ کے مقابلے کو دوبارہ ترتیب دیا ہے، جو 18 جولائی سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ دن نیلسن منڈیلا انٹرنشنل ڈے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

سینچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں ہونے والے یکجہتی کپ میچ میں تین ٹیمیں ایک ساتھ میدان میں ہوں گی، جن کی قیادت کا گیسو ربادا، کوئنٹن ڈی کوک اور اے بی ڈویلیئرز کریں گے۔