میرشکیل الرحمٰن اس لیے قید ہیں کہ وزیراعظم کو ان کی شکل پسند نہیں، بلاول

July 01, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے ہاتھوں میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن اس لیے قید ہیں کہ وزیراعظم کو ان کی شکل پسند نہیں ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ جیو اور جنگ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمٰن آج تک قید میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آمرانہ سوچ کے حامل وزیراعظم صرف مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو نیب نے 109 روز سے 34 سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا ہوا ہے۔

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں و دیگر تنظیموں کے لوگ سراپا احتجاج ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔