جنوبی کوریا کا ملکی سلامتی پر غوروخوص

July 02, 2020

سیئول ( نیوزڈیسک ) روایتی طور پر حریف ملک شمالی کوریا کی جانب سے دھمکیوں کے تناظر میںجنوبی کوریا میں سلامتی سے متعلق حکام نے ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں متعلقہ وزراء نے جزیرہ نما کوریا پر سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ پیش رفت شمالی کوریائی رہنما کی بہن کم یو جونگ کے اس حالیہ بیان کے بعد ہوئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا سے نمٹنے اور بدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے۔ پچھلے ہفتے کے دوران پیونگ یانگ حکومت سیول سے تمام تر رابطے منقطع کرنے کے علاوہ اہم عسکری معاہدوں سے یکطرفہ علیحدگی کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔