پی ایس ای پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، کمیونٹی رہنمایارکشائر

July 02, 2020

بریڈفورڈ(محمد رجاسب مغل ) کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کی طرف سے بزدلانہ حملے کی یارکشائر کمیونٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بہت بڑے نقصان سے بچا لیا اور دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کر کے ان کے بدترین اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ پاکستانی قوم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مذہبی امور برطانیہ کے صدر علامہ قاری محمد عباس ،پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور ،پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فاضل ،طاہر ایوب ،چوہدری محمد مالک ،جاوید قادر ،شاہ محمد کھوکھر ،سردار عبدالرحمن خان ،راجہ نجابت حسین ،راجہ غضنفر خالق ،خواجہ محمد شفیق اور دیگر نے کہا کہ قومی اسٹاک ایکسچینج پر بڑی دہشت گردی پر قابو پانا ایجنسیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی بہت بڑی کامیابی ہے، سیکورٹی اہلکار اس کامیاب کارروائی پر مبارک باد کے مستحق ہیں ، بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور ایجنسیوں کی بروقت مؤثر کارروائی کی بدولت دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکے،رہنمائوں نے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔