ٹرمپ کا جرمنی سے ساڑھے 9 ہزار فوجی نکالنے کا حکم

July 02, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے 9ہزار امریکی فوجی نکالنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں دو ہفتے پہلے ہی اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کو جرمنی سے شکایت ہے کہ وہ نیٹو افواج کا اتنا خرچہ نہیں اٹھا رہا جتنا انہیں اٹھانا چاہییے۔