4 ماہ میں 126 گینگز گرفتار، 7 کروڑ سے زائد رقم برآمد، آر پی او

July 02, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ جنوری سے ماہ اپریل تک 4ماہ کے دوران ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں پولیس نے مختلف آپریشنوں کے دوران 126 گینگز گرفتار کرکے 369 ملزم گرفتار کئے جبکہ مذکورہ گینگز سے 7 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ریجن پولیس کی جانب سے عدالتی مفروروں اور اشتہاریوں کیخلاف بھی بھرپور مھم چلائی گئی اور 4 ماہ میں سنگین وارداتوں میں ملوث 49 مجرم پابند سلاسل کئے گئے جبکہ مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث 3395 مجرم بھی گرفتار ہوئے۔آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ کی مد میں 52 کلاشنکوف،62 رائفل، 161 مشین گن،44ریوالور اور 900پسٹل برآمد کئے گئے۔ملتان ریجن میں منشیات فروشی کی مھم بھی 4 ماہ کے دوران عروج پر رہی اور اس دوران 151 کلو افیوںن،1039 کلو چرس اور 130 کلو ہیروئن پکڑی گئی جبکہ 9989 لٹر لاہن اور 46644 لٹرشراب بھی برآمد کی گئی۔