گلستان جوہر بلاک ون میں پانی کی قلت

July 03, 2020

کراچی(پ ر)گلستان جوہر بلاک ون میں کئی روز سے پانی کی شدید قلت کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔واٹر بورڈ کے اہلکاروں سے متعدد بار شکایت کی گئی لیکن کو ئی نوٹس نہیں لیا گیا۔مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔