ٹائیگرز فورس قابل تحسین،کارڈز،یونیفارم پر کام ہورہا ہے،ڈپٹی کمشنر

July 03, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ ٹائیگرز ریلیف فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ رضاکاروں سے ان کی استعداد اور صلاحیتوں کے مطابق کام لے رہی ہے رضاکاروں کے کارڈز کے اجراءاور یونیفارم کے لئے میکانزم بنایا جا رہا ہے ہر یونین کونسل میں 6 افراد پر مشتمل ٹیم بنائی گئی ہے۔وہ اپنے آفس میں ٹائیگرز ریلیف فورس عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ میلنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غذائی قلت دور کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے فلور ملز سے آٹا کی فارٹیفکیشن کے حوالے سے پراگرس لی جائے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سکیمز کو فوری فنکشنل کرے۔