احد رضا میر دوسروں کی نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے

July 03, 2020


پاکستانی ڈرامہ، فلم اور تھیٹر انڈسٹری کے خوبرو اداکار احد رضا میر اداکاری سمیت دوسروں کا لہجہ اپنا کر نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے ۔

تھیٹر کے منجھے ہوئے اداکار اور گلوکا احد رضا میر نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اُن کی اداکاری کی تعریف ہر زبان زد عام ہے ۔

حال ہی میں احد رضا میر نے ایک ٹالک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے، اسی دوران احد رضا میر سے شو کے میزبان کی جانب سے نقل اتارنے کو کہا گیا جو انہوں نے خوب مہارت سے انجام دی ۔

شو کے میزبان کی جانب سے احد رضا میر سے کہا گیا کہ وہ سجل علی، ہانیہ عامر،حمزہ علی عباسی، اور کبریٰ خان کی طرح بول کر دکھائیں ۔

احد رضا میر نے حمزہ علی عباسی کی ہو بہو آواز نکال کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ، سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا نے سلجھا ہوا رویہ اختیا ر کیا ۔

یہ بھی پڑھیے: احد رضا میر کے ہم شکل بھارتی اداکار گر فتح سنگھ پیرزادہ کی تصاویر وائرل

اسی طرح ہانیہ عامر کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا میر نے خوب لہک لہک کر اور پر جوش انداز میں جملے بولے جبکہ کبریٰ کی خان کی نقل اتارت ہوئے احد رضا نے انگریزی لہجہ اختیار کیا جس پر شو کا میزبان بھی ہنس دیا۔

یہ بھی پڑھیے: سجل علی اور احد رضا میر ہمیشہ کیلئے ایک ہوگئے

واضح رہے کہاداکار احد رضا اور اداکارہ سجل علی نے رواں سال مارچ میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کر لی تھی۔