• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر کے ہم شکل بھارتی اداکار گر فتح سنگھ پیرزادہ کی تصاویر وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کہا جاتا ہے کہ اس دنیا میں ایک جیسی صورت رکھنے والے 7 افراد موجود ہوتے ہیں اور اگر یہ حقیقت ہے تو پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کو اپنا ایک ہم شکل تو سوشل میڈیا پر ہی مل گیا۔ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ایک بھارتی فلم ’گلٹی‘حال ہی میں ریلیز ہوئی۔اس فلم کی پروڈکشن بولی وڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر نے کی، جس میں انہوں نے بولی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کے ساتھ کچھ نئے اداکار بھی کاسٹ کیے۔ان میں سے ایک بھارتی اداکار گر فتح سنگھ پیرزادہ ہیں جو اس فلم میں ولن کا کردار نبھاتے نظر آئے۔تاہم انٹرنیٹ پر شائقین نے اداکار کی اداکاری اور فلم کو نوٹس کرنے کے بجائے کچھ اور ہی نوٹس کیا۔اور وہ بات یہ تھی کہ گر فتح سنگھ پیرزادہ کو شائقین پاکستانی اداکار احد رضا میر سے ملاتے نظر آئے۔ایک صارف نے ان دونوں اداکاروں کی کچھ تصاویر ایک ساتھ شیئر کیں جس میں ان کی واضح مماثلت نظر آرہی ہے۔26 سالہ احد رضا میر کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اداکاری کا آغاز 2010 کے ڈرامے ʼخاموشیاں کے ساتھ کیا۔
تازہ ترین