چین: ننھے میاں بھی باسکٹ بال کے شوقین نکلے!

July 03, 2020


یوں تو آپ نے باسکٹ بال کے ماہر کھلاڑیوں کو بال باسکٹ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی باسکٹ بال کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ ننھے میاں نے کسی ماہر باسکٹ بال پلیئر کی طرح کئی فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر بال پھینکی جو سیدھی باسکٹ میں جاگری۔

چین کے صوبے سیچوآن سے تعلق رکھنے والا ڈھائی سالہ لائمو باسکٹ بال کھیلنے کا شوقین ہے اور اپنے اس کھیل کو بہت انجوائے کرتا ہے۔

ننھے میاں کے والد بھی اپنے بیٹے کو بھرپور مشق کرواتے ہیں جبکہ لِٹل باسکٹ بال پلئیر کی یہ ویڈیو شوسل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔