سرگودھا کے تعلیمی ادارے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

July 04, 2020

سرگودھا کے تعلیمی ادارے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے ایک خاتون کو پرنسپل ظاہر کرکے اس کے ذریعے کلا سز کے اجراء کا جواز بنا کر پری میڈیکل سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو کالج بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ لڑکی کے والد کے مطابق اس نے بیٹے کو کہا کہ بہن کو کالج چھوڑ آئے ، لڑکی کے مطابق اس وقت کالج میں کوئی موجود نہ تھا چوکیدار گیٹ پر ڈیوٹی کر رہا تھا میں واپس جانے لگی تو بائیو کا ٹیچر مجھے واپس چھوڑنے کے بہانے فلیٹ پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر وڈیو فلم بھی بناتا رہا ۔ حالت خراب ہونے پر لڑکی کو کالج کے گیٹ پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جس خاتون کو جعلی پرنسپل بنا کر طالبہ کے گھر پر فون کروایا اس کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہے ہیں۔