منشیات فروش کو چھڑانے کے لئے رشوت کی پیشکش کرنیوالا دھر لیا گیا

July 04, 2020

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر نے ایما نداری کی مثال قائم کر دی ،منشیات فروش کو چھڑوانے کے لیے انچارج چوکی رنیال سب انسپکٹر عمر صدیق کو 80ہزار روپے رشوت پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔سی پی او محمد احسن یونس نےایس پی صدر اور سب انسپکٹر عمر صدیق کو شاباش دی کہ صدر بیرونی پولیس اور انچارج چوکی رنیال نے دیگر پولیس افسران کے لیے ایک قابل تقلید مثا ل قائم کی ۔