سارک چیمبرکے نومنتخب صدراورنائب صدرنے عہدوں کے چارج سنبھال لئے

July 04, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)نومنتخب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک اور نائب صدر حاجی غلام علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار اور کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی مرزا عبد الرحمن نے صدر سارک (سی سی آئی)افتخار علی ملک ،نائب صدر سارک حاجی غلام علی اور قیصر خان داؤد زئی کو سارک (سی سی آئی) جنرل اسمبلی کے ممبر کا عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں سارک ہیڈ کوارٹر کی عمارت کا کام بھی اس دور میں مکمل اور افتتاح کیا جائے گا جس کے لئے وہ گذشتہ کئی سالوں سے پوری لگن سے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر سارک سی سی آئی (پاکستان چیپٹر) کے نائب صدر حاجی غلام علی نے کہا کہ لوگوں کا لوگوں سے رابطہ کورکن ممالک کے مابین معاشی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئےبڑھایا جائے گا۔