سعید آباد میں پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن

July 04, 2020

کراچی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔

سعید آباد کے علاقے میں پولیس نے مختلف تھانوں کی نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔

آپریشن کے دوران مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔