امریکا کے صدارتی الیکشن ،جوبائیڈن نے ٹرمپ سے زیادہ فنڈز جمع کرلیے

July 04, 2020

امریکا کے صدارتی الیکشن میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کرلیے ہیں۔

جوبائیڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلےمیں پھر زیادہ فنڈز جمع کرلیے، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نےجون میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔

جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں پاکستانی امریکنز بھی شامل ہیں۔

دوبارہ صدارت کےامیدوارڈونلڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکنزپارٹی 131ملین ڈالرجمع کر پائی، بائیڈن اورڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کےمقابلےمیں مئی میں بھی زیادہ فنڈجمع کیے تھے۔

جو بائیڈن اورڈیموکریٹس نےمئی میں 81ملین جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔

جوبائیڈن کواگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ سے ہوگا۔