این سی او سی کا کام قابل تحسین ہے، وزیراعظم

July 04, 2020

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے بنائی گئی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میں اہم اجلاس جاری ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ این سی او سی کا کام قابل تحسین ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت صحت اور این سی او سی کے حکام شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان کو این سی او سی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم کو ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی، عیدالاضحیٰ کے ایس او پیز سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرا عظم نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں۔