برطانیہ: عبادت گاہیں، میوزیم، حجام اور ریسٹورنٹس کھل گئے

July 04, 2020


برطانیہ میں کورونا وبا کےبعد پہلی بار عبادت گاہیں، میوزیم، حجام اور ریسٹورنٹس کھل گئے۔

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے بند کی گئی عبادت گاہیں کھول دیں۔

حکومت نے اس کے ساتھ میوزیم ،حجام کی دکانیں اور ریسٹورنٹس بھی کھول دیے ہیں۔

دوسری جانب اسپین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے سر اٹھالیا، جس کے بعد کاتالونیا میں دوبارہ لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

اسپین میں اب تک 2لاکھ 97 ہزار625 افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں 28 ہزار 385 اموات ہوچکی ہیں۔

ایران کی حکومت نے اتوار 5 جولائی سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور خلاف ورزی پر دفاتر ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

امریکا میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، جہاں 29 لاکھ سے زائد لوگ مرض سے متاثر ہوئے جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد جان کی بازی ہار گئے۔