13 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

July 05, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد پولیس نےموٹر سائیکل چوری وسنیچنگ میں ملوث تیمور گینگ کےسرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرکے 13چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ ایس پی راول نے بتایاکہ گرفتا رملزمان میں گینگ کاسرغنہ تیمور اورساتھی اکرام شامل ہیں۔ملزمان نے صادق آباد اور نیو ٹائون کے علاقوں میں وارداتوں کاانکشاف کیاہے۔