خواتین کیساتھ مبینہ زیادتی کے3 واقعات، 8افراد کے خلاف مقدمات درج

July 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے مختلف واقعات، 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔مظفر آباد پولیس کو محمد ریاض نے بتایا کہ میری بیٹی کے ساتھ ملزم عمر فاروق نے زیادتی کی۔گلگشت پولیس کو عمر علی نے بتایا کہ ہماری ملازمہ 11سالہ (ش) کیساتھ ملزم محمد عمران ، شہباز نے زیادتی کی۔ بستی ملوک پولیس کو ملوکا مائی نے بتایا کہ میری نواسی (ب) کو ملزم فلک شیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بدھلہ سنت پولیس کو شمیم مائی نے بتایا کہ میرے دیور الطاف نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے زیادتی کی۔