کورونا اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ

July 05, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 79 مزنگ ڈی جی بی ٹی کا دورہ کیا اور ڈینگی سرگرمیوں کےساتھ کورونا وائرس کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس کو چیک کیا گیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سپرے جاری ہے اور ڈینگی لاروا کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔