فرانسیسی حسینہ کا فٹبال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ

July 05, 2020

فرانسیسی حسینہ کا فٹبال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹ بال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب فٹ بال سے کرتب بازی ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس فرانسیسی حسینہ کو ہی دیکھ لیں جو فٹ بال سے مختلف ٹرکس پیش کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے Yoanna Dallier نامی بیس سالہ لڑکی نے فٹ بال کو پیروں اور سر پر اُچھالتے ہوئے ایسے شاندار کرتب پیش کیے کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

فٹ بال کھیلنے کی شوقین فرانسیسی حسینہ اپنی صلاحیتوں کی بنا پر کئی مقامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور ایک پروفیشنل فری اسٹائل کھلاڑی بننے کی خواہاں ہے۔