لانگ بورڈنگ کے ساتھ ہلکا پھلکا ڈانس

July 05, 2020

لانگ بورڈنگ کے ساتھ ہلکا پھلکا ڈانس

لانگ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس ایڈونچر کی شوقین چینی حسینہ کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جونہ صرف لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ توازن برقرار رکھتے ہوئے ڈانس اسٹیپس بھی دے رہی ہے۔

چین سے تعلق رکھنےوالی خاتون لانگ بورڈر پر اپنے منفرد انداز اور ٹرکس کی بنا پر نہ صرف سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہے بلکہ اس کے لاکھوں فالوورز بھی ہیں جو اس کی لانگ بورڈنگ ویڈیوز کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔