لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد قتل

July 06, 2020

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے دونوں ہم نام ہیں،جاں بحق ہونیوالوں میں ایک سابق ہیڈ کانسٹیبل کاشف اور اس کا دوست شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس اہلکارکی دشمنی اپنے ماموں زاد سے چلی آرہی تھی،ابتدائی طور پر پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہیں۔

پولیس کےمطابق قاتلوں نے واردات کے لیے ایس ایم جی رائفل کا استعمال کیا،پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔