اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

July 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ اتحاد محلہ اللہ والی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا،اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت20سالہ ذیشان ولد اسلم کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ مقتول پرچون کی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا ،اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے اور انہوں نے مقتول سے موبائل چھینا اور اسے گولی مار کر فرار ہو گئے،مقتول اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔