فیاض چوہان کی ہدایات پرپی پی 17 میں نالوں کی صفائی جاری

July 06, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ہدایات پر حلقہ پی پی 17کی تمام یونین کونسلوں میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے ،بڑے نالوں کی صفائی ہیوی مشینری کے ذریعے کی جار ہی ہے جبکہ چھوٹے نالوں کی صفائی چھوٹی مشینری اور افراد کے ذریعے جاری ہے، فیاض الحسن چوہان نے محکمہ ٹی ایم اے اور واسا کو ہدایت کی ہے کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے پہلے تمام نالوں کی صفائی کے کام کومکمل کیا جا ئے تاکہ بارشوں کے پانی کے بہائو میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوںکو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے، انہوں نے کہا کے تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین اپنی نگرانی میں نالوں کی صفائی کے کام کو یقینی بنائیں ، حلقہ کی یونین کونسلو ں کے چیئرمین و ائس چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں میں نالوں کی صفائی کے کام میں تیزی لاتے ہوئے عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔