پشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

July 06, 2020

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد پشاور میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں سپر فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 1170 روپے میں دستیاب ہورہا ہے جبکہ مکس آٹے کی قیمت 1 ہزار سے بڑھ کر 1050 روپے ہوگئی ہے۔

پشاور میں آٹے کی 85 کلوگرام بوری کی قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی رامبیل نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب سے ہمیں آٹا مہنگا مل رہا ہے۔

صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی رامبیل نے کہا کہ پنجاب کی مارکیٹ میں آٹا مہنگا ہونے پر کے پی میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔