اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کورونا کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی، عثمان بزدار

July 06, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور کے اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کورونا کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت ہاٹ اسپاٹس بند کیے، ‏ان علاقوں سے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بڑے شہروں کے کورونا ہاٹ اسپاٹ 10 سے 15 دن کے لیے بند کیے، رینڈم سیمپلنگ کے بھی کافی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر علاقےمکمل طور پر کھول دئیے گئےہیں، جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا ہے وہاں وائرس کا پھیلاؤ کم ہو جاتا ہے۔