اے این ایف نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

July 06, 2020

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پنجاب نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ 18 جون تا 5 جولائی مختلف علاقوں سے 10 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں جبکہ گرفتارملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ لاہور میں 5 افراد سے 210 کلو چرس، 30 کلوافیون اور 52 کلو کیٹامائن برآمد ہوئی ہے، جبکہ سیالکوٹ میں کارروائی کرکے 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ میانوالی میں2 افرادسے 456 کلو چرس اور 48 کلو افیون برآمد کی گئی، ملتان میں ایک شخص سے 18.750 کلو چرس برآمد کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد میں 3 افراد سے10 کلوچرس، 2 کلوافیون برآمد کی گئی ہے۔