‏بھارت سے کشیدگی کم کرنے کیلئے کمانڈر لیول پر بات چیت ہوئی، چین

July 06, 2020

چین بھارت سرحدی تنازع پر کمانڈر لیول مذاکرات سے متعلق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کردیا۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی اور بھارتی افواج کی کمانڈرلیول بات چیت 30 جون کوہوئی، دونوں طرف سے اتفاق رائے سے طے کی گئی باتوں پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا، فرنٹ لائن فوجیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنےکے اقدامات پر بھی بات ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سرحدی کشیدگی کم کرنے کےلیے بھارت ٹھوس اقدامات کرےگا۔

یاد رہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں کشیدگی کے بعد چینی اور بھارتی افواج میں تصادم میں ہوتا تھا جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔