کراچی: چینل 24 کی بندش کی خلاف شارع فیصل پر مظاہرہ

July 06, 2020


ٹی وی چینل کی بندش کے خلاف صحافیوں کی جانب سے شارع فیصل پر احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چینل کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

نیوز چینل 24 کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف صحافی بھی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے، 24 نیوز کراچی بیورو کے اسٹاف، پریس کلب کے صدر، صحافیوں اور پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ مین شاہراہ فیصل پر احتجاج کیا اور شاہراہ بند کردی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء نجمی عالم نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ رویہ کسی صورت قبول نہیں، اگر آزادی صحافت نہیں ہوگی تو جمہوریت بھی نہیں ہوگی۔

شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے آزادی صحافت کی حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔