سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

July 07, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکائونٹس کیس میں 25 ارب روپے سندھ بینک منی لانڈرنگ ریفرنس کے ملزم سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔