جوا کھیلنے کے الزام میں 11افراد گرفتار، مقدمات درج

July 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے تاش اور آکڑہ پرچی جوا کھیلنے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر کے ان سے آکڑہ جوا کی پرچیاں برآمد کرلی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد اکرم، مرید حسین، محمد ساجد، آصف، شعیب، جمیل احمد ودیگر کو گرفتار کیا۔