کراچی بارش، حنا الطاف اور آغا کا مزاحیہ پیغام

July 07, 2020

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا الطاف اور آغا کی جوڑی نے کراچی میں مون سون کی پہلی بارش میں لطف اندوز ہوئے مداحوں کو لوڈشیڈنگ کی مبارکباد دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حنا الطاف نے آغا علی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مون سون کی پہلی بارش کی خوشیوں کی مبارکباد تو دی ہی لیکن ساتھ ہی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لوڈشیڈنگ کی مبارکباد بھی دے دی۔


حنا الطاف کی پوسٹ سے انداہ ہوتا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد بجلی کے بدترین بحران کا وہ بھی شکار رہی ہیں، اور ازراہِ مذاق انہوں نے مداحوں کو بھی اس بات سے آگاہ کردیا۔

دوسری جانب آغا علی نے بھی ایک تصویر شئیر کی جس میں حنا الطاف اُن کا ڈمپل چھپا رہی ہیں۔


تصویر دیکھنے سے تو اندازہ نہیں ہوتا کہ حنا یہ جان بوجھ کر کر رہی ہیں یا یہ محض ایک پوز ہے لیکن آغا علی نے اپنی تصویر کے کیپشن میں اس چیز کی نشاندہی کی۔

آغا علی نے لکھا کہ ’حنا الطاف میرا ڈمپل چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں، اور ان کی اس ڈمپل چھپانے کی وجہ انہیں خود بھی نہیں معلوم۔‘

آغا اور حنا کے مداحوں کی جانب سے دونوں کی دلکش تصویروں پر بڑی تعداد میں کمنٹس کر کے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف جمعۃ الودع کو خاموشی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔


اپنے نکاح کی خبر دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی تھی۔