شوگر ملز ایسوسی ایشن میں جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت

July 08, 2020

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں ایک گروپ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کردی ہے، پروگریسو گروپ کے نام سے سامنے آنے والے گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے لائحہ عمل کا اعلان چند روز میں کرینگے۔

ترجمان پروگریسو گروپ وحید چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ہٹانے کی جدوجہد کرینگے، جہانگیر ترین کا اثر و رسوخ شوگر انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کاروبار میں سیاست کے خلاف ہیں، کسی سیاسی دھڑے کا حصہ نہیں بننا چاہتے، صرف کاروبار پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔