کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے سے 10 سالہ بچے سمیت3افراد جاں بحق

July 08, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے سے 10 سالہ بچے سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حددوگولیمار شیریں بیکری کے قریب گھر میں جرنیٹر سے کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے جنکی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفین کی شناخت 20 سالہ مزمل ولد یونس اور 22 سالہ حارث ولد ارشد کے ناموں سے ہوئی ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفین کو جرنیٹر سے کرنٹ لگا شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بچہ زخمی ہوگیاجسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا، متوفی بچے کی شناخت 10 سالہ اسماعیل ولد حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔