یو سی 29گلزار ہجری میں اسپرے کی اپیل

July 08, 2020

کراچی (پ ر) یو سی 29گلزار ہجری اسکیم نمبر 33 وارڈ 3اور وارڈ 4کے مکینوں نے اپیل کی ہے کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کے علاوہ کورونا ٹیسٹ کے کیمپ لگائے جائیں کچھ پروجیکٹس اور سوسائٹی میں کورونا وائرس سے کافی لوگ متاثر ہورہے ہیں اور کچھ اموات بھی ہوچکی ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔