ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں ویسٹ بِن نصب کرنے کاکام تیز کر دیا

July 08, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں ویسٹ بِن نصب کرنے کاکام تیز کر دیا ۔نارنجی کلر کی دیدہ زیب ویسٹ بِن مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں کے اطراف میں نصب کی جارہی ہیں جب کہ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے 27 شاہراہوں اور مارکیٹوں کی نشاندہی کردی ہے۔گزشتہ روز سی ای او نے ویسٹ بِن کی جگہ کے تعین کے لئے منیجرز کے ہمراہ مختلف شاہراہوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔میٹرو بس روٹ کے پانچ سیکشن پر 82 ویسٹ بنز لگائی جائیں گی،شہر کی9 اہم شاہراہوں کے دونوں طرف111 ویسٹ بنز نصب کی جائیں گی ۔گزشتہ روزسی ای او عبداللطیف خان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ کا دورہ کیا اور گاڑیوں اور کنٹینرز کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔