بیٹے اور بھتیجے کے قتل کی اعلیٰ سطح انکوائری کی جائے ،مثل خان

July 08, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) متنی ادیزئی کے رہائشی مثل خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے اور بھتیجے کو قتل کیاعلیٰ سطح انکوائری کی جائے ورنہ احتجاج کا راستہ اپنائینگے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مثل خان نے کہاکہ 14 مئی 2020 ئکو سی ٹی ڈی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور بیٹے اسد اللہ اور بھتیجے زاہد اللہ کو اپنے ساتھ لے گئے تاہم زاہد اللہ کو تین دن بعد رہا کر دیا لیکن دو جون کو پھر رات بارہ بجے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کر لیاجس کیخلاف انہوں نے تھانہ متنی میں ایف آئی آر درج کرلی تاہم 22 جون کو مبینہ طور پر ما را گیا اور اس واقعہ کو پولیس مقابلے کا رنگ دیا گیا حالانکہ ان کے بیٹے نے بم حملے کے الزام میں جیل بھی کاٹی تھی جس کو عدالت نے رہا کیا تھا اور اگر وہ واقعی کسی جرم میں ملوث تھے تو ان کو عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیے تھا انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے میں شفاف انکوائری کرائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔