فل سمنز وزنی ترین کرکٹر راحکیم کورنوال کی حمایت میں بول پڑے

July 08, 2020

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے وزنی ترین کرکٹر راحکیم کورنوال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راحکیم کورنوال کے سائز اور فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمن نے اپنے ایک بیان میں گیند باز راحکیم کورنوال سے متعلق کہا ہے کہ سلپ میں سب نے راحکیم کے کیچز دیکھے ہیں، راحکیم کورنوال طویل وقت کے لیے اوورز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فل سمنز نے کہا ہے کہ گھٹنےکی انجری کا کوئی مسئلہ نہیں وہ پہلےکی طرح اب بھی مضبوط ہیں۔

دوسری جانب راحکیم کورنوا ل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر بہت کام کرتے ہیں اس پر سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلا ف آج شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے راحکیم کورنوال دستیاب ہیں، راحکیم کو دنیا کا وزنی ترین کرکٹر قرار دیا جاتا ہے اور انہیں جمبو کرکٹر بھی کہا جاتا ہے ۔

راحکیم کاوزن 140 کلواورقد 6 فٹ پانچ انچ ہے ، آسٹریلوی کپتان واروک آرمسٹرانگ 1900ء میں وزنی ترین کرکٹر تھے، واروک کو بگ شپ کہا جاتا تھا ان کا وزن 133 کلو گرام تھا۔