تبت سے متعلق تنازع، چین کا امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندیوں کا اعلان

July 08, 2020

تبت سے متعلق تنازع پر چین نے بھی امریکی عہدیداروں کیخلاف جوابی ویزا پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

چین کا کہنا ہے کہ تبت سے متعلق معاملات پر بُرا برتاؤ کرنے والے امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں لگائی جائیں گی۔

گزشتہ روز امریکا نے چین کے عہدیداروں کےخلا ف ایسی ہی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی سفارت کاروں، صحافیوں اور سیاحوں کے تبت کے خودمختار خطے میں سفر کرنے پر بندشیں عائد کررکھی ہیں۔ اسی لیے امریکا بھی چین کے متعدد عہدیداروں کے لیے ویزا محدود کرے گا۔