چین: عمارت میں گیس لیکج کے باعث زودار دھماکا

July 08, 2020

یوں تو دنیا بھر میں حادثات اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، تاہم بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔

چین میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک دو منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر بنی باربی کیو شاپ میں اچانک زوردار دھماکا ہوا اور دکان کی دیواریں اور دروازے ہوا میں اُڑتے ہوئے سڑک پر آگئے اور آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دیئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ دکان میں موجود گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا جس میں وہاں سے گزرتے دو راہگیر بال بال بچے۔

دونوں معمولی زخمی ہوئے جبکہ دھماکے کے باعث باربی کیو شاپ کو کافی نقصان پہنچا اور پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔