• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، ڈپٹی کمشنر


ڈی سی کا کہنا ہے کہ  گاڑی میں نصب بارود مواد کے ذریعے دھماکا کیا گیا تھا، دھماکے میں 3 پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: ڈپٹی کمشنر باجوڑ
ڈی سی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نصب بارود مواد کے ذریعے دھماکا کیا گیا تھا، دھماکے میں 3 پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: ڈپٹی کمشنر باجوڑ 

باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی فیصل اسماعیل، نائب تحصیلدار عبدالوکیل شہید ہوگئے، دھماکے میں کانسٹیبل زاہد اللّٰہ، اے ایس آئی نورحکیم اور محکمہ ایریگیشن کا ملازم فضل منان بھی شہید ہوا۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نصب بارود مواد کے ذریعے دھماکا کیا گیا تھا، دھماکے میں 3 پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔

باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار نواگئی و دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ و شرمناک فعل ہے۔

ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید