تھائی لینڈ: تھیم پارک میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے منفرد اقدام

July 08, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

کچھ ایسا ہی تھائی لینڈ میں ہوا جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مختلف تفریحی مقامات کھل گئے ہیں اور ایسے میں ایک تھیم پارک کی انتظامیہ نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا اور جھولوں پر ٹیڈی بیئرز بٹھا دیئے۔

یوں جھولوں پر کھلونا ٹیڈی بیئرز کو ساتھ مزے لیتا دیکھ کر سیاح خوش ہوئے اور انتظامیہ کے اس اقدام کو بیحد سراہا۔