دبئی میٹرو 2020 کا افتتاح کردیا گیا

July 08, 2020

دبئی میٹرو 2020 کا افتتاح کردیا گیا۔ میٹرو کا نیا روٹ دبئی ایکسپو 2020 کیلئے بنایا گیا ہے۔

دبئی میں شیخ زاید روڈ سے ایکسپو ٹوینٹی ٹوینٹی سائٹ کو میٹرو کے ذریعے ملا دیا گیا۔

منصوبے پر 11 بلین درہم یعنی500 ارب پاکستانی روپے لاگت آئی ہے۔

15 کلو میٹر طویل روٹ میں 7 میٹرو اسٹیشن ہیں، جبکہ میٹرو کا نیا روٹ عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 کیلئے بنایا گیا ہے۔