• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش

ایران نے  امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہُرمُز کھولنے کی مشروط پیشکش کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز اور جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو نے ایرانی حکام کے حوالے سے خبر نشر کی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اگر ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کرے تو ایک ہفتے میں آبنائے ہرمز کھولی جاسکتی ہے۔

حکام نے  بتایا کہ یہ تجویز ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پہنچائی جا چکی ہے۔

جاپانی خبر ایجنسی نے اسے ’واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تہران کی تیز تر کوششیں‘ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید